Latest National, International, Sports & Business News

ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کی جائے، سینیٹ کمیٹی

اسلام آ باد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے چیئرمین سینیٹرزاہدخان نے ہدایت کی ہے کہ پورے ملک میں بلاتفریق یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے، صرف اسپتالوں اورملکی دفاع کے اداروں کومستثنیٰ قراردیکرجی ایچ کیو،ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، اور صوبائی دارالحکومتوں میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اورگورنرہاؤسزمیں بھی لوڈشیڈنگ کی جائے۔ پیر کو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹرزاہدخان کاکہناتھاکہ ملک کے کچھ حصوں میں 42،42 گھنٹے اوربعض جگہوںپ رایک گھنٹہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ۔اجلاس میںسینیٹرنثارخان،خالدہ پروین ،نوابزادہ اکبرمگسی کے علاوہ قائم مقام سیکریٹری واپڈاسیف اللہ چٹھہاوردیگرحکام نے شرکت کی ۔اجلاس میںاین ٹی ڈی سی حکام کی طرف سے ضلعی سطح پرہونے والی روزانہ کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پرواپڈاکے اہلکارکھمبے لگانے ودیگرمنصوبوں کیلیے کسی بھی حکومتی سفارش کوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے سیاسی دباؤ کی صورت میں کمیٹی کوآگاہ کرینگے۔کمیٹی نے ڈیسکوز میں عارضی تعیناتیوںپرتحفظات کا اظہارکیا،سیکریٹری واپڈانے بتایاکہ بجلی چوری کی 23ہزار770ایف آئی آردرج ہوئیں لیکن صرف 3کوسزادی جاسکی اور5 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا،این این آئی کے مطابق سیف اللہ چٹھہ نے بتایاہے کہ بھارت نے دریائے چناب پر رتلاپاورپروجیکٹ کاسنگ بنیادرکھ کرزیادتی کی ہے،یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔انھوں نے کمیٹی کوبتایاکہ 660/660 میگاواٹ کے 2منصوبے گڈانی میںشروع کیے جا رہے ہیںجن پر2ارب ڈالرلاگت آئیگی۔کمیٹی نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی لاگت میں اضافے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹرمولانابخش چانڈیوکی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جو 2ماہ میںرپورٹ پیش کریگی،کمیٹی نے چکوٹھی، داسو، آزادپتن اور دیا مربھاشاپن بجلی کے منصوبوں پر واپڈا سے بریفنگ طلب کی۔کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی ، وزیرمملکت کی عدم شرکت پرمتفقہ طورپرناراضی کا اظہارکیاگیااوراگلے اجلاس میں وزرا کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.