کوالا لمپور: ملائشیا کے وسطی ضلع جینٹنگ میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے حادثے میں 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر وین جنیٹنگ ضلع میں دار الحکومت کوالا لمپور سے ایک گھنٹے کی مسافت پر 30 میٹر کھائی میں جا گری ،ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ،ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے متعلق ابھی کچھ قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.