Latest National, International, Sports & Business News

مصباح الحق قومی ٹیم کا بوجھ اکیلے اٹھا کر تھک گئے

مصباح الحق قومی ٹیم کا بوجھ اکیلے اٹھا کر تھک گئے، انھوں نے تمام کھلاڑیوں پر کردار ادا کرنے کیلیے زور دیا ہے۔ سینئر پلیئر کے مطابق صرف کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، پروٹیز کیخلاف یو اے ای سیریز میں ناکامی کے ذمہ دار وہ بیٹسمین ہیں جن سے رنز نہیں بن رہے ، امید ہے کہ دورئہ جنوبی افریقہ میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے دیس روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ بیٹنگ لائن کی ناکامی کے سبب شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، رنز نہ بنانے والے4،5 بیٹسمین ناکامیوں کا سبب بن رہے ہیں، ذمہ داری کسی ایک پر نہیں عائد کی جا سکتی، انھوں نے کہا کہ صرف کپتان کی تبدیلی سے خاص فرق نہیں پڑے گا،کرکٹ کے اصل مسائل حل کرنے چاہئیں، مجھے کسی نے آرام کا مشورہ نہیں دیا، اس بارے میں اطلاعات قیاس آرائی پر مبنی تھیں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میرے بغیر ٹیم کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.