Latest National, International, Sports & Business News

مریم اورنگزیب نےلانگ مارچ کی تاریخ دینے سےپہلےعمران سے سوالات پوچھ لئے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کردیا، کہتی ہیں قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے قومی مفادات کے ساتھ یہ گھناؤنا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کی جارہی ہے، معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا، پارلیمنٹ کو توڑنے والا آئین شکن اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ ۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

تبصرے بند ہیں.