Latest National, International, Sports & Business News

لیبیا: فسادات اور حملوں میں جیل سے ایک ہزار سے زائد قیدی فرار

بن غازی: لیبیا کے شہر بن غازی میں فسادات اور حملوں میں جیل سے ایک ہزار سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ال کوئفیا کی جیل میں فسادات ہوئے باہر سے بھی حملہ کیا گیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انھوں نے بتایا کہ اس موقع پر خصوصی فوج کو طلب کی گیا تاہم انہیں قیدیوں پر فائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.