Latest National, International, Sports & Business News

لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی ملزم بیرون ملک سے گرفتار

ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جارہی ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کرلیا جو کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جارہی ہے۔

گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تبصرے بند ہیں.