شعیب ملک نے ہسارنگا کی گُگلی کھیلنے کا طریقہ بتا دیا

اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے: شعیب ملک

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں اور ہسارنگا  سری لنکن لیگ میں ایک ہی ٹیم میں ہوتے تھے اور میں نے اسے نیٹ سیشنز میں بہت کھیلا ہے۔

شعیب نے کہا ‘ہسارنگا وہ لیگ اسپنر ہے جس کی گگلی روایتی نہیں ہے، دوسرے اسپنرز کا نظر آتا ہے کہ انہوں نے گیند میں تیسری انگلی کا استعمال کیا لیکن اس میں ایسا نہیں ہے، اس لیے ہسارنگا کی گگلی کھیلنا مشکل ہے’۔

انہوں نے کہا ‘ لنکن اسپنر کی گیند اچھی طرح کھیلنی ہے تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اس کی بولنگ کی ویڈیوز دیکھیں اور اچھی طرح پریکٹس کریں’۔

آل راؤنڈر کاکہنا تھا کہ ‘ہسارنگا کو اچھا کھیلنے کا یہ ہی طریقہ ہے کہ مثبت سوچ سے کھیلیں اور دلیرانہ انداز میں باؤنڈریز لگائیں تاکہ وہ دباؤ میں آئے، سنگل لینے سے فائدہ نہیں ہوگا، وہ مزید اچھی گیند کرے گا’۔

شعیب ملک نے کہا کہ ‘اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے’۔

تبصرے بند ہیں.