Latest National, International, Sports & Business News

لاہور میں غیر قانونی مارکیٹ مسمار کر دی گئی

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تاج پور روڑ پر واقع غیر قانونی مارکیٹ کو ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمین واگزار کرانے کے لیے یہ کارروائی کی تھی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 15 دکانوں کو گرایا گیا، غیرقانونی طور پر قائم 2سروس اسٹیشن اور 2ورکشاپس بھی گرادی گئیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ تجاوزات  کے خلاف کارروائی کے دوران 6 کنال، 10 مرلہ زمین کو واگزار کرایا گیا ہے جس کی مالیت 40 کروڑ روپے ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین پر اب پودے لگائے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.