Latest National, International, Sports & Business News

لاہور: مدرسہ کی چھت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق،3 زخمی

لاہور کے فیکٹری ایریا میں زیر تعمیر مدرسہ کی چھت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئیں۔ والٹن روڈ پر جامعۃ الخدیجہ کے ایک حصے میں تعمیراتی کام جاری تھا،رات گئے اس حصے کی دیوار اور چھت گر گئی جس سے مدرسے کے صحن میں سوئی چار طالبات ملبے تلے دب گئیں۔امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک طالبہ کی لاش اور تین کو زخمی حالت میں نکال لیا۔تینوں زخمی طالبات کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.