Latest National, International, Sports & Business News

لاہورتباہی سےبچ گیا،ریلوےاسٹیشن کےقریب سے3کلووزنی بم برآمد

لاہور شہر آج ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کو علاقہ مکینوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع پارک میں ایک مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع دی۔ جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق باردی مواد کا وزن تقریبا تین کلو تھا۔ موقع سے ریموٹ کنٹرول بھی ملا ہے جب کہ ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ حکام کے مطابق بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا۔

تبصرے بند ہیں.