قومی ہاکی ٹیم کے انگلینڈ اور بیلجیئم دورے کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔ عالمی سطح پر کم بیک کی امید روشن ہوگئی۔حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کیلئے درکار فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اظہار تشکر کیا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق پرو لیگ میں شرکت کیلئے تمام مالی وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں اور حکومت کے غیر متزلزل تعاون پر شکر گزار ہیں۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کے ذریعے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا جبکہ وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔پی ایچ ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کا عالمی وقار بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے اور ٹیم کی بہترین تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.