Latest National, International, Sports & Business News

فلپائن: کوتوباتو میں بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 28 زخمی

جنوبی فلپائن کے شہر ‘کوتوباتو’ میں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جو اسپتال اور اسکول کے قریب پارک کی گئی تھی۔ دھماکے سے چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ کوتو باتو، فلپائن کے مسلم اکثریتی صوبے منداناؤ میں واقع ہے جہاں آزادی کی تحریک چل رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.