Latest National, International, Sports & Business News

فخرالدین کے بعد الیکشن کمیشن سے مزیداستعفوں کی بازگشت

اسلام آ باد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن میں مزید استعفوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان جو مدت ملازمت میں دوسالہ توسیع کا عرصہ پورا کررہے ہیں ، ان کے 3 ماہ ابھی باقی ہیںلیکن اس سے قبل ہی انکے گھر جانیکی خبرگردش کر تی رہی ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن گزشتہ برس مارچ میں بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیںاور5 ماہ بعد سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کہنے پرسیکریٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سنھالیںتھیں ۔

تبصرے بند ہیں.