Latest National, International, Sports & Business News

غیر یقینی صورتحال ،ڈالر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 103 روپے ہوگئی ،اسٹیٹ بنک نے بنکوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد ( ) بے یقینی کی صورتحال کے باعث انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو تین روپے کی سطح عبور کرگیا ، اسٹیٹ بنک نے صورتحال پر غور کرنے کے لئے آج بنکوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے اضافے سے ایک سو تین روپے تیس پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ دوسری جانب اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی قدر میں اضافے کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے بنکوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس کی بنکنگ ذرائع نے تصدیق کر دی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.