Latest National, International, Sports & Business News

کراچی :سپر ہائی وے پر سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں مکمل

خریداروں کی سہولت کیلئے بجلی ، پانی ،سکیورٹی ،چارے اور گاڑیوں کی پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے

کراچی ( ) عید قرباں پر کراچی میں سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بیوپاریوں اور خریداروں کو بہترین ماحول میں خرید و فروخت کا موقع فراہم کریں گے ۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فرخت کے لئے 650 ایکٹر پرلگائی جانے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح یکم ستمبر کو کیا جائے گا ۔ منڈی انتظامیہ کے مطابق بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لئے منڈی میں بجلی ، پانی، جانوروں کے چارے، بینک، سیکورٹی اور پارکنگ سمیت دیگر سہولیات کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔ رواں سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ جانور آنے کی بھی توقع ہے ۔ مویشی منڈی میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب اور اندرون سندھ سے آنے والے بیوپاریوں نے بھی سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا ۔ مویشی منڈی میں خریداروں کو پارکنگ کی مفت سہولت اور بیوپاریوں سے منڈی میں جانوروں کے داخلے کی فیس وصول نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.