Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردئیے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.