Latest National, International, Sports & Business News

عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی کر دیا گیا تھا اور وزیراعظم نے دورے کے دوران عائشہ زہری سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا اور ان کے لیے تالیاں بھی بجوائی تھیں۔

عائشہ زہری کو  اب ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری آب پاشی تعینات تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ عائشہ زہری کی تعیناتی صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

عائشہ زہری نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ناصرف درہ بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا۔

تبصرے بند ہیں.