Latest National, International, Sports & Business News

صدر ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے فارغ کر دیا

مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرینی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرینی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔انٹیلیجنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.