Latest National, International, Sports & Business News

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں مصدق ملک اور سیف اللہ ابڑو میں تلخ کلامی

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پاکستان ایل این جی کے مسعود نبی سے سوال کیا کہ سابق حکومت میں ایل این جی سستی تھی توکیوں نہ خریدی؟

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پاکستان ایل این جی کے مسعود نبی سے سوال کیا کہ سابق حکومت میں ایل این جی سستی تھی توکیوں نہ خریدی؟

اس پر وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ آپ مجھ سےسوال کریں، سیف اللہ ابڑو نے جواب دیا کہ مجھے متعلقہ افسر سے پوچھنے دیں، وزیرمملکت تو کمیٹی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا۔

مصدق ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کمیٹی میں بیٹھ نہیں سکتا تو بلایا کیوں تھا ،  توہین نہ کی جائے میں چلا جاتاہوں۔

مصدق ملک کی برہمی پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے آپ تشریف رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.