Latest National, International, Sports & Business News

سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاﺅس کو نوٹس، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔اعظم سواتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے۔یاد رہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سمیت چار فارم ہاؤسز سیل کر دیئے تھے۔غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی کے خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کے فارم ہاؤس نمبر 71 سمیت 4 فارم ہاؤسز نمبر 34، 35 اور 13 کوسیل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.