Latest National, International, Sports & Business News

سوات کےعلاقے ارکوٹ میں پولیو ٹیم پر حملہ، لیویز اہلکار شہید

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا گیا۔ڈی پی او سوات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا،فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ڈی پی او سوات محمد عمرکاکہنا ہےکہ لیویزاہلکارعبدالکبیر کی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے،واقعے کےبعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےانسدادپولیو ٹیم پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکار کوخراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا عبدالکبیر نےفرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا،بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پرفائرنگ کرنے والےرعایت کےمستحق نہیں۔

تبصرے بند ہیں.