Latest National, International, Sports & Business News

سوات، چترال، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، چترال، لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ صبح 6 بجے کے قریب سوات، چترال، لوئر دیر اور مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں آنے والے زلزلے میں ضلع آواران میں بڑی تعداد میں جانی ومالی نقصان ہوا تھا

تبصرے بند ہیں.