Latest National, International, Sports & Business News

سندھ اسمبلی میں شادی کی تقاریب میں ون ڈش کی قرار داد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی میں شادی کے تقاریب کے دوران مہمانوں کو صرف ایک ڈش پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ شادی کی تقاریب میں ون ڈش کی قراد پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں وزیرِپارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمندرو کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہوں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2013 بھی متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ ڈاکٹرسکندرمندرو کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے، گواہوں کا تحفظ نہ ہونے پرکوئی بھی عینی شاہدمجرم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.