ھارت میں بھی نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد فرقہ ورانہ فسادات میں بے پناہ اضافہ ہوا :رپورٹ
نیویارک ( ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں اور عیسائیوں سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرایا ۔ انتخابات میں بھارتی سیاستدان اشتعال انگیز تقاریر کرتے پائے گئے ۔ مقبوضہ کشمیر سمیت متعدد مقامات پر لوگوں کی زندگیوں کو مستقل خطرات لاحق ہیں ۔ رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافیوں کی ہلاکت پریشان کن امر ہے ۔ 2014 میں 8 صحافی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے مارے گئے ۔ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گرد حملے کو بدترین سانحہ قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ تنظیم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ جب معاملات بڑے پیمانے پر نسل کشی اور مظالم کے ہوں تو وہ ویٹو کا حق استعمال نہ کریں ۔ –
تبصرے بند ہیں.