مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری اور لوگوں کوہراساں کرنے کی کارروائیوں کے خلاف شوپیاں میں مسلسل 5ویں روز بھی ہڑتال رہی۔ بون بازار، گولی چوک، عالی یال پورہ اور دیگر علاقوں میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دکانیں، کاروباری مراکز، پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے بند رہے۔دریں اثنا شوپیاں قصبے میں بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے دکانوں میں گھس کو قیمتی شیٹوں اور ٹائیلوں کو تباہ کیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں بدھ کو مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو جاری رہا۔ جس سے قصبے میں بنیادی ضروریات زندگی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اکثریتی فرقے کے رہنماؤں کیساتھ ایک اجلاس میں کشتواڑ کو مقبوضہ وادی کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتی فوج کی زیادتیوں پر عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.