Latest National, International, Sports & Business News

سرگودھا میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

سرگودھا: تھانہ بھاگٹاں والا کے علاقے 80 جنوبی میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ بھاگٹاں والا میں 3 افراد کو ڈیرے پرقتل کیا گیا جس میں خاتون بھی شامل ہے جب کہ بقیہ افراد جب اپنی جان بچا کر بھاگے تو ملزمان نے ان کا بھی پیچھا کرکے 3کوقتل کردیا جب کہ ایک شخص کو قریبی کھیت میں قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم خدشہ ہے کہ ان تمام افراد کو دشمنی کی بنا پر ہی قتل کیا گیا ہو،قتل کئے جانے والے افراد زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھے جو بھینسوں کو چارہ دینے، کھیتوں کی دیکھ بھال اور فصلیں کاٹنے کا کام کرتے تھے۔

تبصرے بند ہیں.