Latest National, International, Sports & Business News

سرسید ایکسپریس زیادتی کیس میں خاتون بیان سے منحرف

سر سید ایکسپریس کے سکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے و الی خاتون تحقیقات کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سوار فائزہ نامی خاتون نے 2 سکیورٹی گارڈ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا تاہم میڈیکل میں زیادتی کے شواہد نہ ملنے پر خاتون تحقیقات کے دوران زیادتی کے بیان سے منحرف ہوگئی۔ فائزہ نے اپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سکیورٹی گارڈز اسے فحش باتیں کرکے تنگ کر رہے تھے، اس لیے غصے میں پولیس کو کال کرکے زیادتی کا جھوٹ بولا تھا۔ خاتون کے بیان بدلنے پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ آئی جی ریلوے پولیس کو بجھوا دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.