دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری ہے۔ دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔متعلقہ حکام کو تمام شادیاں کونسل کے سرکاری شادی رجسٹر میں درج کرنے اور سالانہ شادی رجسٹریشن ریٹرن کے ساتھ تمام دستاویزات منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی رجسٹریشن ریکارڈ کو فوری طور پر آن لائن ایم آئی ایس سسٹم میں اپلوڈ کی جائے، غیرضروری تاخیر پر پابندی، شادی رجسٹریشن فائلز بروقت نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ویلیج سیکرٹریز کو چیئرمینز، کونسل ممبران اور نکاح خوانوں کو بریف کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
تبصرے بند ہیں.