Latest National, International, Sports & Business News

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دیدی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ صوبائی تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات بورڈ کے تحت کرانے کی تجویز دی گئی ہے، اسکول نہ جانے والے بچوں کے لئے انرولمنٹ مہم شروع کی جائے گی جب کہ بچوں کو اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا اور مفت کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 سے 10 سال عمر کے 20 سے 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں اور اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹیچرز ٹریننگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.