Latest National, International, Sports & Business News

خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کردی گئی

تہران سے قم اور پھر عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں زیارت کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو دوبارہ ایران کے شہر مشہد لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کردی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی اور اپنے محبوب لیڈر کے لیے دعائے مغفرت کی۔آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کی امامت ان کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای نے کی جب کہ ان کے دیگر بھائی بھی پہلی صف میں موجود تھے تاہم موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں تھے۔اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے اعلان کیا تھا کہ مشہد میں علی خامنہ ای کے جنازہ آیت اللہ حسین نوری ہمدانی پڑھائیں گے تاہم آج نوری ہمدانی کی عدم موجودگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔نماز جنازہ کے بعد دل گرفتہ سوگواروں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھے شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو پورے احترام و اعزاز سے سپرد خاک کیا۔ فضا دورد و سلام سے گونجتی رہی۔ سینہ کوبی اور آہ و بکا کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

تبصرے بند ہیں.