Latest National, International, Sports & Business News

حکومت کا اے پی سی کیلئے خفیہ اداروں کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد: حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کے لئے سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق 9 ستمبر کوہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سیکیورٹی اور خفیہ ادارے کراچی کی صورتحال پر الگ الگ بریفنگ دیں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے 2 بنیادی سیشن ہوں گے، پہلا سیشن سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کی بریفنگ کا جبکہ دوسرے سیشن میں سیاسی رہنما سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، اے پی سی میں سوالات وجوابات کا سیشن بھی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.