Latest National, International, Sports & Business News

حکومت سازی کیلئے متحدہ سے رابطہ کیا ہے ،قائم علی شاہ

کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی مومنٹ سے اعلیٰ سطح کے رابطے کیے گئے ہیں،کراچی میں اویس مظفر ٹپی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تحفظات ہونے کے باوجود نتائج تسلیم کیے ہیں دیگر جماعتیں بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے متحدہ قومی مومنٹ کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے جلد پیش رفت سامنے آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.