Latest National, International, Sports & Business News

حکومت الیکشن میں تاخیر کر کے اپنے لئےسیاسی قبر کھودے گی: شیخ رشید

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لئےسیاسی قبر کھودے گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا۔

تبصرے بند ہیں.