Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا آرمی کیمپ پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں شددت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے رات ساڑھے 12 بجے کے قریب آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دہشت گردوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کے پاس ہیں اور فورسز نے صورت حال پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے تاہم دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔

تبصرے بند ہیں.