Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی وزیرستان:خودکش دھماکا،2اہلکار شہید،4دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے،خودکش دھماکے میں دو اہلکار بھی شہید ہو گئے۔ سراروغہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے دو سکیورٹی اہلکار شہید اور نو زخمی ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خودکش حملہ آور مارا گیا،دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.