Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے بھی ہراکر سیریز جیت لی

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے تمام کھلاڑی آوٹ ہونے پر257 رنز بنائے جن کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 196رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

بولا وایو (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیکاک نے 38 ڈو پلیسز نے 55 ڈومینی نے 36 اور ملر نے 45 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ اس بار صرف 15 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی جانب سے ویٹوری ، اوتسیا ، نیومبو اور ولیمز نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ زمبابوے کی طرف سے ولیمز 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کے پارنیل اور میکلارن نے تین تین جب کہ عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ پارنیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے تین وکٹ لینے کے علاوہ 24رنز بھی بنائے تھے۔ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ اکیس اگست بروز جمعرات کو بولا وایو ہی میں ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.