Latest National, International, Sports & Business News

جرمنی میں لفتھانزا کے پائلٹوں کا ہڑتال میں توسیع کا فیصلہ

جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں کی ٹریڈ یونین نے اپنی موجودہ ہڑتال ختم ہونے سے کچھ دیر قبل اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر دیا۔

برلن: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ٹریڈ یونین کے ایک اعلان کے مطابق جمعرات سے اس ہڑتال میں لفتھانزا کی طویل فاصلوں کی مسافر پروازوں اور مال بردار طیاروں کے پائلٹ بھی شامل ہو جائیں گے۔ اس ہڑتال کی وجہ پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق تنازع بنا ہوا ہے۔ اس ایئر لائن کے پائلٹ اب تک 55 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں لیکن لفتھانزا یہ عمر بڑھا کر 60 برس کرنا چاہتی ہے جس کی پائلٹوں کی ٹریڈ یونین کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.