بہتر موسمی حالات ، روئی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

ماہ نومبر کے اختتام تک مارکیٹ میں روئی کی دس فیصد زائد گانٹھیں فروخت کیلئے لائی گئیں

رحیم یار خان : بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی ، نومبر کے اختتام تک منڈیوں میں دس فیصد زائد بیلز لائی گئیں ۔ پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ اکیس لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں ، پنجاب کی پیداوار بارہ فیصد اضافے سے چوراسی لاکھ اٹھانوے ہزار بیلز رہی ، جبکہ سندھ کی پیداوار پانچ فیصد اضافے سے چھتیس لاکھ ، سینتالیس ہزار بیلز رہی ۔ ٹیکسٹائل ملوں نے ترانوے لاکھ پچہتر ہزار بیلز خریدیں ، جبکہ تیس نومبر تک تین لاکھ بارہ ہزار بیلز دیگر ممالک برآمد کی گئیں ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ستمبر اکتوبر میں بارشیں کم رہنے سے کپاس کی فصل کو فائدہ ہوا

تبصرے بند ہیں.