واجبات کی عدم ادائیگی، پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی سپلائی بند کر دی

پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول کی سپلائی بند کر دی۔ پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے فیول لینا شروع کر دیا۔

لاہور:پاکستان اسٹیٹ آئل نے پانچ سے سات ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹس دیا تھا کہ یہ رقم ادا نہ کی گئی تو فیول کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔ ایم ڈی پی آئی اے نے پی ایس او کو دو ارب روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ جس پر پی ایس او نے قومی ائیر لائن کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔ پی آئی اے نے اپنی پروازیں چلانے کے لیے متبادل ذرائع سے فیول لینا شروع کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.