اسلام آباد:ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کردیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز سمری کے معاملے کے حل کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری اور بلوچستان میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔ اسی طرح ہائی کورٹ رخصت، پنشن اور مراعات آرڈر 1997 میں ترمیمی آرڈر پر بھی دستخط کردیے گئے۔اس کے علاوہ ہارون اختر کی بطور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار تقرری کی سمری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.