بنکاک:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی، فائرنگ کرنے والا شخص اسی سکول کا طالب علم تھا۔حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور سکول کے اندر ہی چھپا ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حملہ آور نے گھر میں پہلے اپنی دادی اور دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد سکول پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پانچ اساتذہ شامل ہیں۔رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں ایک مسلح شخص کی سکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 استاد ہلاک جبکہ 1 طالب علم زخمی ہوا تھا۔حکام نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آور طالب علم کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.