Latest National, International, Sports & Business News

تحفظات بڑھ گئے،امریکی صدر کا جاسوسی پروگرام میں اصلاحات کا اعادہ

شہریوں کے بڑھتے ہوئے تحفظات کے باعث امریکی صدر براک اوباما نے لوگوں کی نگرانی کے پروگرام کے لیے مناسب اصلاحات کا اعادہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اوباما نے کہا کہ نگرانی کے پروگرام پر لوگوں کا اعتماد قائم کرنے کے لیے عدالتوں میں پرائیوٹ وکیل کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حکومت کی طرف سے لوگوں کی معلومات حاصل کرنے کی درخواستوں کی مخالفت کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ملکر سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں منظور کیے جانے والے پٹراٹک ایکٹ کے سیکشن 215 میں ترمیم کرنے کی کوشش کریں گے۔اس سیکشن کے تحت لوگوں کے ٹیلیفون ریکارڈ حاصل کیا جاتا ہے۔اوباما نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی میں ایک سول لبرٹیز اور پرائیویسی آفیسر تعینات کیا جائے گا۔سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کے بارے میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ محب وطن تھا۔

تبصرے بند ہیں.