Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی صدرناتھ کووند کی طاقت کے استعمال کی دھمکی

بھارت کے صدرام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تمل ناڈو کے سولور میں واقع حکیم پیٹ فوجی اسٹیشن اور پانچ دیگر بیس ریپیئر ڈپوؤں کو آج پریزیڈینشیل کلر عطا کرنے کے بعد صدر کووند نے یہ بات کہی۔ فروری کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے  میں سینٹرل ریزرو فورس کے 40 جوانوں کی موت اور اس کے بعد 26 فروری کو جیش محمد کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان پوری طرح امن کاپابند ہے۔
 لیکن ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے ملک طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.