Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارت کی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مگنگ گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بحریہ کا مگ 29 لڑٓکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.