آئرلینڈ نے 2 مرتبہ کی ٹی 20 چیمپئن کو شکست دیکر ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا لی

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر لیا۔

آئر لینڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز 

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز  کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر  146 رنز  بنائے  ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ  48 گیندوں پر  62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

تبصرے بند ہیں.