Latest National, International, Sports & Business News

بغداد میں یکے بعد دیگرے 12 کار بم دھماکوں سے 65 افراد ہلاک ، 190 زخمی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 12 کار بم حملوں میں 65 افراد ہلاک جبکہ 190 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی رات بغداد کے مختلف تجارتی حصوں میں اس وقت یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جب لوگوں کی بڑی تعداد افطار کے بعد مقامی قہوہ خانوں موجود تھی، دھماکوں کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک جبکہ 190 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کی دوپہر کو ہونے والے خوکش دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے

تبصرے بند ہیں.