Latest National, International, Sports & Business News

این اے 262 چمن: 2 پولنگ اسٹیشن پر 2 دیسی ساختہ بم برآمد

حلقہ این اے 262 چمن کے دو پولنگ اسٹیشن پر دو دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے ہیں۔ بم ملنے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا۔ حلقہ این اے 262 پر ضمنی انتخابات عمل شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں چمن شہر کے 2 پولنگ اسٹیشنوں حاجی بخت برمہ پولنگ اسٹیشن اور ملا شہسوار پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم دہشتگردوں نے دیسی ساختہ کے 2 بم جن کی وزن تین اور 20 کلو کے ہیں رکھے گئے تھے جس کے باعث سیکورٹی فورسسز نے دونوں پولنگ اسٹینشوں کو بند کر دیا۔ اسی طرح دیگر پولنگ اسٹینشوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ شہری قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.