Latest National, International, Sports & Business News

این اے 25 ٹانک میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے گئے

اسلام آباد: خیبرپختون خوا کے ضلع ٹانک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 25 پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ این اے 25 ٹانک پر ضمنی انتخابات امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حلقے میں انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد حساس ترین پولنگ اسیشنز پر فوجی کی تعیناتی کی جانی تھی تاہم پولنگ اسٹیشنز پر ابھی فوج تعینات نہیں کی جا سکی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 25 ٹانک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 25 کی سیٹ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے خالی کی تھی اور اس پر مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اور پاکستان تحریک انصاف کے داور کنڈی کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔

تبصرے بند ہیں.