Latest National, International, Sports & Business News

ایم کیوایم کی لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

کراچی: ایم کیوایم نے اپنے9 لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں ایم کیوایم کے فہیم ریاض، آفتاب عالم اورایازحسن سمیت 9 کارکنوں کواغواکر کے غائب کردیا گیا، ان کارکنوں کو نہ تو کسی سرکاری ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتارکیا نہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، درخواست میں کارکنوں کے اغوا کوایم کیوایم کے خلاف سازش قراردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.