واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کرنے میں بہت دیر کر دی اور اب اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے، ایرانی بحریہ اور فضائیہ سمیت فوج کے کئی اہم حصے اب عملاً موجود نہیں رہے اور انہیں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران صرف بیانات دیتا ہے لیکن عملی اقدامات نہیں کرتا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ ’’غنڈہ‘‘ اب ختم ہو چکا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی جو اس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، تاہم اب اسے اس تاخیر کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
تبصرے بند ہیں.